ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : نابالغ دلت لڑکی کی عصمت دری معاملے میں 3 ملزمین گرفتار  

بنٹوال : نابالغ دلت لڑکی کی عصمت دری معاملے میں 3 ملزمین گرفتار  

Mon, 31 Jul 2023 12:58:40    S.O. News Service

بنٹوال،  31 / جولائی (ایس او نیوز) نابالغ دلت لڑکی کی عصمت دری معاملے میں وٹلا پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا جن کی شناخت اکشئے دیواڈیگا (24 سال) ، کملاکشا بیلچڈٰا (30 سال) ، سوکمار بیلچڈا (28 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
خیال رہے کہ دو دن قبل ایک نابالغ دلت لڑکی نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی کہ کچھ لڑکوں نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کی مسلسل عصمت دری کی ہے ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پوکسو ایکٹ اور دلت ایٹروسٹی ایکٹ کے ساتھ کیس درج کیا اور ان تینوں ملزمین کو گرفتار جو پیشہ کے اعتبار سے بالترتیب پینٹر، میستری اور ڈرائیور ہیں ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 
 


Share: